Chane Ka Pulao Recipe In Urdu


<img alt="drawing of channay ka pulaoo" src="...">

چنے کا پلاؤ


اجزاء:

 

چاول۔ آدھا کلو

پیاز۔ آدھا پاؤ

چنے۔۔ ایک پاؤ

ادرک۔۔ آدھا چھٹانک

گھی۔۔۔۔ ایک پاؤ

بڑی الائچی۔۔ تین عدد

سیاہ مرچ۔۔۔ 8عدد

دار چینی۔۔ایک ٹکڑا

لونگ۔ 6عدد

نمک حسب پسند

ترکیب:

چنے بھگو کر رکھ دیں۔ یاد رہے کہ آپ کو پلاؤ پکانے کے لئے چنے کم از کم بارہ گھنٹے پہلے بھگو کر رکھ دینے ہونگے۔

ایک دیگچی میں گھی گرم کرلیں اور پیاز کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔ جب پیاز کا رنگ بادامی ہو جائے تو ادرک باریک کتر کر کے اس پر ڈال دیں۔

جب دونوں چیزیں سرخ ہو جائیں تو سارا گرم مصالحہ ثابت ہی ڈال کر تھوڑی دیر بعد چنے، پانی سمیت ڈال دیں اور ان کو پکنے دیں۔

جب چنے گل جائیں اور ان میں تقرباً سوا کلو پانی رہ جائے تو چاول نچوڑ کر ڈال دیں اور پکنے دیں۔

جب چاول میں ایک کنی رہ جائے اور پانی خشک ہو جائے تو پسا ہوا سیاہ زیرہ تھوڑا سا چھڑک کر چاولوں کو دم پر لگا دیں۔

آنچ دھیمی ہونی چاہیے۔ دس منٹ بعد جب بھاپ نکلنے لگے تو اتار لیں اور گرم گرم کھانے کے لئے پیش کر یں۔

نہایت لذیذ پلاؤ تیار ہے

 

Pizza Without Oven Recipe In Urdu

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے