Kali Mirch Ki Karahi Recipe In Urdu


<img alt="drawing of Kali Mirch ke karhai" src="...">


 کالی مرچ کی کڑاہی

    اجزاء:



    چکن 500گرام
    لیموں کا رس 2-3کھانے کے چمچے
    ہری مرچ- 3-5عدد
    ہری پیاز کے پتے- 2-3کھانے کے چمچے
    ہرا دھنیا- 2کھانے کے چمچے
    نان سرونگ کے لئے
    دہی--- 1کپ
    ادرک لہسن پیسٹ-- 2کھانے کے چمچے
    گرم مصالحہ پاﺅڈر-- 1چائے کا چمچہ
    نمک- حسبِ ذوق
    کُٹی کالی مرچ--- 1کھانے کا چمچہ
    تیل--- 2کھانے کے چمچے
    مکھن--- 4کھانے کے چمچے
    بھنا کٹا زیرہ---- 1چائے کا چمچہ
    کریم-- 1/2کپ
    کوئلہ--- 1ٹکڑا

     

    ترکیب:

    ایک پین میں تیل گرم کرکے چکن کے ٹکڑے ڈالیں۔

    ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے5سے 6منٹ تک فرائی کریں۔

    پھر اس میں کٹی کالی مرچ، بھنا کٹا زیرہ، نمک اور دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں، اتنا کہ پانی خشک ہوجائے۔

    اب گرم مصالحہ پاﺅڈر،ہری پیاز ،ہرا دھنیا،لیموں کا رس اور کریم شامل کرکے 2سے 3منٹ تک پکنے دیں۔

    ٓآخر میں کوئلے کا دھواں لگائیں۔

    سرونگ ڈش میں نکالیں۔اوپر سے کٹی کالی مرچ چھڑکیں اور کریم لگائیں۔

    نان اور چپاتی کے ساتھ سرو کریں

    Egg Soup Recipe In Urdu

     

    ایک تبصرہ شائع کریں

    0 تبصرے