چکن یخنی سوپ کی ترکیب ||Chicken Yakhni Soup Recipe In Urdu

<img alt="drawing of soup in soucepan" src="...">


چکن یخنی سوپ

یخنی نزلہ یا کھانسی والے کسی کے لیے بھی آرام دہ ہے اور بے حد غذائیت سے بھرپور ہے، جو اکثر اپنے آپ میں پورا کھانا سمجھا جاتا ہے۔ چکن کی ہڈیوں سے کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور دیگر معدنیات مدافعتی نظام کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ جوڑوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہیں۔

اجزاء

چکن ہڈیوں کے ساتھ۔۔۔۔ایک پاؤ
ادرک ثابت۔2انچ کا ٹکڑا باریک کاٹ لیں
لہسن۔۔چار سے پانچ جوئے
لونگدو سے تین عدد
دارچینی۔چھوٹا ٹکڑا
کالی مرچ۔10سے 12عدد
پیاز چھوٹی۔۔ایک عدد ثابت
نمک۔حسب ذوق
ہلدی۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
چائنیز نمک۔ایک چائے کا چمچ (حسب پسند)
پانی۔۔۔چھ گلاس


ترکیب:

ایک پتیلی میں پانی اور چکن ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں اور ساتھ ہی ادرک، لہسن، لونگ، دارچینی، کالی مرچ، پیاز، نمک، ہلدی اور چائنیز نمک شامل کردیں اور جب یخنی میں اُبال آجائے تو آنچ ہلکی کردیں اور سوپ کو پکنے دیں۔ جب یخنی تقریباً تین گلاس رہ جائیں تو چولہا بند کر دیں اور چھنے سے چھان لیں تاکہ یخنی الگ ہو جائے۔
مزیدار یخنی سوپ تیار ہے

تو ہماری چکن یخنی سوپ ریسیپی کیسی لگی….امید ہے آپ کو یہ ریسیپی پسند آئی ہوگی، اگر آپ کسی دوسری ریسیپی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جو میں نے ابھی تک نہیں لکھی تو آپ کمنٹ باکس میں پوچھ سکتے ہیں اور میں اسے اپنی اگلی پوسٹ میں شامل کروں گا۔ اس نسخے کے بارے میں بتائیں گے۔

 

 

 Egg Soup Recipe In Urdu

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے